مغربی جمہوریتی چھاؤں میں ریاست مدینہ کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا،تجزیہ کار

January 18, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوال کیا وزیراعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانے میں کامیاب ہوں گے؟ ۔

جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مغربی جمہوریت کی چھاؤں میں بیٹھ کر ریاست مدینہ بنانے کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

ارشا دبھٹی کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں جمہوریت کے نام پر جو فرسودہ، ناکارہ اور فرسودہ نظام رائج ہے اس کے ہوتے ہوئے پاکستان کو ریاست مدینہ نہیں بنایا جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے انصاف اور قانون کی حکمرانی ،عوام کی اخلاقی تشکیل نو ،فلاحی ریاست کے قیام ، میرٹ کے اصول اور ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔