گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

January 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے، جن کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کی گئیں ، پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے ملزمان ڈاکو ہیں، ان کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ،مزید تفتیش جاری ہے ۔