منی بجٹ میں پیٹرول قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں، ترجمان وزارت خزانہ

January 18, 2022

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکیٹ سے ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوت خرید اور گروتھ بڑھ رہی ہے جب کہ اپوزیشن ملک کوغیر مستحکم کرناچاہتی ہے۔