پنجاب میں ڈیجیٹل مزدور کارڈز کے اجراء کا وزیر اعظم افتتاح کرینگے

January 18, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) کی ڈائریکٹر میڈیا عظمی ٰرباب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 12لاکھ ورکرز کو ڈیجیٹل مزدور کارڈز کے اجراء کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ مزدور کارڈز کا تصور مغرب میں رائج زندگی گزارنے کے لئے کم از کم تنخواہ سے لیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اب تک مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کا ریکارڈ مینوئل تھا جسے بنک آف پنجاب کی مدد سے ڈیجٹلائز کیا جا رہا ہے۔