’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط کا ٹریلر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

January 18, 2022

’کورولس عثمان‘ کی نئی قسط کا ٹریلر دیکھ مداح تشویش میں مبتلا

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط کے ٹریلر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

سیریز’کورولس عثمان‘ کے آفیشل کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سےسوشل میڈیا پر سیریز کی نئی قسط کا ٹریلر شیئر کردیا گیا ہے۔

دراصل، سیریز کی اگلی قسط کے ٹریلر کو دیکھ کرایسا لگ رہا ہے کہ عثمان بے اور ان کے جنگجوصلیبیوں کے جال میں پھنس جائیں گے۔

یہی نہیں ٹریلر میں عثمان بے کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اِن تمام دل دہلا دینے والے مناظر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا اگلی قسط میں عثمان بے اور اُن کے ساتھی دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے سیریز کی نئی قسط ریلیز نہیں کی جاسکی تھی۔

اس حوالے سے بتایا گیاتھا کہ ’کورولس عثمان کا سیٹ کورونا وبا کی لپیٹ میں آگیا ہے اور پروڈکشن کے کچھ افراد کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ڈرامے کی نئی قسط نشر نہیں کی جارہی‘۔

تاہم، اب سیریز کی نئی قسط کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے اور مداح یہ نئی قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں تاکہ جان سکیں کہ عثمان بے اور اُن کےجنگجؤں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

Kurulus Osman Season 3 New Episode Trailer