عالمی مالیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، انتونیو گوتریس

January 18, 2022


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے موجودہ عالمی مالیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ملکوں کو وسائل، قرضوں میں نرمی اور سرمایہ کاری سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ڈیووس ‘میں انہوں نے بزنس لیڈرز پر زور دیا کہ وہ مالیاتی اصلاحات کی حمایت کریں تاکہ اس سے تمام ملکوں اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی ہر سال کی کانفرس ڈیووس کے الپائن ریزارٹ میں منعقد کی جاتی ہے، اس کانفرس میں کاروباری سربراہان کو سیاست، خیرات اور تعلیم کے شعبوں کے بڑے ناموں کے ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے سربراہان بھی اس کانفرس میں موجود ہوتے ہیں۔