شمالی کوریا نے 2 میزائل تجربے کی تصدیق کردی

January 18, 2022

فائل فوٹو

شمالی کوریا نے گزشتہ روز کئے گئے 2 ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل تجربے کی تصدیق کردی۔

شمالی کورین سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز 2 ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائلوں کا تجربہ کیا گیا تھا، دونوں میزائلوں نے کوریا کے مشرقی سمندر میں جزیرے پر ہدف کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان نے میزائل تجربے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے ہیں۔

جاپان نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا پانچ، گیارہ، اور 14 جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔