سعودی اتحاد کا یمن پر فضائی حملہ ، 14 افراد ہلاک

January 18, 2022

—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات پرمشتبہ ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں تقریبا14افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اتحاد کی صنعا پر بمباری کی اطلاعات ہیں، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہناہےکہ سعودی فضائی حملےمیں حوثی باغیوں کے سابق فوجی عہدیدار کےگھر کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

خبرایجنسی ذرائع کاکہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی انتظامیہ کے نائب وزیرخارجہ نے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں کہاہے کہ سعودی بمباری میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے، حملےمیں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی پر مشتبہ ڈرون حملوں سے ایک پاکستانی،2 بھارتی مارے گئے تھے۔

حوثی باغیوں نے ابوظہبی پر ڈرون حملےکی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ اماراتی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ دہشت گرد حملوں کےجواب دینےکا حق رکھتے ہیں۔