آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا نیاخوبصورت فوٹو شوٹ

January 18, 2022

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا نیاخوبصورت فوٹو شوٹ

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہآئمہ بیگ کا اپنے منگیتر ، اداکارشہباز شگری کے ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شہباز شگری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آئمہ بیگ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ’آپ سب کی اطلاع کے لیے بتادوں کی یہ صرف ایک فوٹو شوٹ ہے، اُن کی شادی نہیں ہوئی ہے‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انفرادی طور پر منگنی کرنے کے چار ماہ بعد باضابطہ طور پر گزشتہ سال جولائی میں اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔