اثاثوں کی تفصیلات جمع، حماد اظہر اور فرخ حبیب سمیت بعض اراکین پالیمنٹ کی رکنیت بحال

January 18, 2022

فوٹو: فائل

اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر بعض ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےاثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے قومی اسمبلی کے 36 اور سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔

تاہم اب اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر کمیشن نے بعض ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔

ای سی پی کے مطابقوفاقی وزیر حماد اظہر، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر مصدق ملک، ایم این اے صالح محمد، فرخ الطاف، قاسم خان نون، منورہ بی بی، شنیلہ رتھ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

اسی طرح رکن پنجاب اسمبلی عبدالرؤف مغل اور حسینہ بیگم کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ہری رام کی رکنیت بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر بحال کردی گئی ہے۔