متحدہ نے بلدیاتی حکومتی نظام کیلئے آئینی ترامیم سینیٹ میں جمع کرادیں

January 18, 2022

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی حکومتوں کے نظام کے لیے آئینی ترامیم سینیٹ میں جمع کرادیں۔

ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایوان مجوزہ ترامیم کو بحث کے بعد منظور کرکے آئین میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم آئین کے آرٹیکل 140 میں تجویز کی گئی ہیں، ملک میں بلدیاتی حکومتوں کی ہیئت، ان کی مدت ختم ہونے کے 90 دن میں نئے انتخابات کی ترامیم شامل ہیں۔

ایم کیو ایم سینیٹر نے مزید کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کی ذمہ داریوں اور اختیارات کا علیحدہ جدول میں بیان ترامیم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل سے متعلق ترامیم بھی شامل ہیں۔