ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی ،فروشی کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل

January 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی اوساجد کیانی نے پتنگ بازی ،پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈائون کاحکم دے دیا ،سی پی اونےکہا ہےکہ پتنگ بازی ،پتنگ فروشی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے 69خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، اس سلسلے میں ایس ایس پی کی سربراہی میں 600کے قریب اہلکار اس حوالے سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں میں فرائض سرانجام دینگے، ان ٹیموں کے علاوہ تھانوں کی موبائل ،محافظ اورڈولفن فورس بھی اپنے علاقہ میں کریک ڈائون کریں گی ۔ سی پی اونے ہدایت کی کہ ایس ایچ او سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کی کڑی نگرانی کریں اور انہیں قانون کا پابند بنائیں ،بلند عمارتوں اورچھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈ لیے جائیں ،پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کیلئے مساجد سے اعلانات کے علاوہ آگاہی مہم شروع کی جائے۔