بچوں کو سڑکیں عبور،سٹریٹ لائٹس فعال کروانے اور دیگر انتظامی امور کی ہدایات

January 19, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو انتظامی امور سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگوانے، غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو فعال کرانے، سرکاری اور نجی سکولوں میں روڈ کراسنگ کی نگرانی کیلئے ڈیوٹی ٹیچر مامور کرنے سے متعلق احکامات دیئے گئے ہیں ۔گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے،، وال چاکنگ کے خاتمے، پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اور کلورینیشن کرانے اور کھڑے پانی کی نکاسی کا انتظام کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جبکہ اساتذہ کو روڈ کراسنگ کے دوران سکول کے بچوں کی حفاظت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔