جماعت اسلامی خواتین کاملتان روڈ پرعوامی مسائل کےخلاف احتجاج

January 19, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین غربی لاہور کے زیر اہتمام منصورہ ملتان روڈ پر شہری او ر خواتین کے مسائل کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت ثمینہ سعید، حمیرہ طارق، ناظمہ ربیعہ طارق، ناظمہ ڈاکٹر زبیدہ جبیں عائشہ ، شازیہ عبدالقدر،عیشتہ الرافیہ، عبدالعزیز عابد وسیم اسلم قریشی، اسد عمران، اجمل باجوہ، حافظ عبدالقدر، عبداللہ بٹ نے شرکت کی جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کو بنیادی حقوق دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ مہنگائی و بے روزگاری اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے والدین بچوں کو صحت تعلیم دور کی بات ان کی دووقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہوچکے ہیں۔