صفائی کی صورتحال پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،میاں محمودالرشید

January 19, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید کی زیرصدارت لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن جناح ہال میں اجلاس ہوا جس میں لاہور میں صفائی کی صورتحال، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری امور کے حوالے سے غور و خوض کیاگیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایل ایم سی، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، سی او علی عباس بخاری، میٹرو پولیٹن افسر عثمان بھدر اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے کہاکہ لاہور میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہروز مانیٹرنگ کی جائے۔ عوامی مسائل کے ٹاؤنز کی سطح پر حل کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے اورصفائی اور سٹریٹ لائٹس کے معاملات کو بھی ٹاؤنز کی سطح پر مانیٹر کیا جائے۔ ٹاؤن ہال میں اگلے ہفتے کھلی کچہری جائے گی ۔