مولانا قاضی صادق ہری پور میں سپردخاک

January 19, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علماءاسلام کے سابق سر پرست اعلیٰ، مولانامحمد اجمل خان اور مولانا شمس الاسلام کے چھوٹے بھائی اور مولانا محمد امجد خان کے چچا مولانا قاضی محمد صادق کو ان کے آبائی گاو ں صوابی کلنجر ہری پور میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔ نمازجنازہ مولانا عبد الغفور حیدری نے پڑھائی۔مولانا فضل الرحمن نے اظہار تعزیت کیا۔