ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر اساتذہ نے احتجاج موخر کردیا

January 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی 24 گھنٹے میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی پر اساتذہ نے تنخواہیں نہ ملنے کا خلاف اپنا احتجاج موخر کردیا، تفصیل کے مطابق بینک کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث تاحال سینکڑوں ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، جس پراساتذہ نے احتجاج کیا جس پر ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے اساتذہ سے ملاقات کی اور اس مسئلہ بارے ڈپٹی کمشنر ملتان کو آگاہ کیا جس پر سیکرٹری فنانس سے رابطہ کیا جنہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا جس پر اساتذہ نے ڈی سی اور سی ای او ایجوکشن کا شکریہ ادا کیااور احتجاج موخر کردیا ۔