نرسنگ ڈپلومہ کے نتائج کا اعلان

January 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ(این ای بی)پنجاب نے نرسنگ ڈپلومہ جات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)نرسنگ شہناز اختر، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ قرات العین،ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر عائشہ اور کنٹرولر این ای بی عزرا پروین موجود تھیں۔