منشیات سمگلنگ،ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا

January 19, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ ڈسڑکٹ سیشن جج عبدالماجد نے منشیات سمگل کیس میں گرفتار ملزم جمیل کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم جمیل پرالزام ہے کہ اس کو پولیس نے تھانہ سربند کی حدود میں چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار 9جنوری 2021کو دفعہ 9DCNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے مکمل چالا ن عدالت میں جمع کرایاگیا، گزشتہ روز ملزم کی ٹرائل مکمل ہوئے ،عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر تین سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صور ت میں ملزم کو مزید دوماہ کی قید جیل میںگزارنا ہوگی۔