اومی کرون عام فلو کی طرح تھا: بشریٰ انصاری

January 19, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اومی کرون سے صحتیاب ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اومی کرونکوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ عام فلو کی طرح تھا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں ٹھیک ہوں، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ صرف عام فلو کی طرح تھا۔‘

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں عوامی سطح پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور میں اُن تمام لوگوں کی شُکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دُعا کی۔‘

اُنہوں نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ ’مِنا کی شادی مِس ہوگئی، میں اُن کے ولیمے میں شرکت کرسکتی تھی لیکن میں نے اپنی صحتیابی کے بارے میں سوچا۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ تحریر کیا تھا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔