شہباز شریف دوبارہ کورونا کا شکار

January 19, 2022


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2020 میں بھی قائدِ حزبِ اختلاف کورونا کا شکار ہوئے تھے۔