مظفر آباد: میاں بیوی پر تشدد، 3 ملزمان گرفتار

January 19, 2022


مظفر آباد کے نواحی علاقے لنگر پورہ میں میاں بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں زد و کوب کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 1 ہفتے قبل میاں بیوی سے بدسلوکی کی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل کی۔

ملزمان نے کار سوار شخص کو گاڑی سے کھینچ کر نکالا، اس پر تشدد کیا، گالیاں دیں، اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

ایک ملزم نے گاڑی میں بیٹھی خاتون کو تھپڑ بھی مارا تھا، ملزمان میاں بیوی سے پیسے اور موبائل مانگتے رہے۔

مقامی افراد کے مطابق متاثرہ جوڑہ رشتے داروں سے ملنے لنگر پورہ آیا ہوا تھا کہ مذکورہ ملزمان کی بدسلوکی کا شکار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت سے ان کا 1 ہفتے کا جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا ہے۔