کراچی: ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

January 19, 2022


کراچی میں سول اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

کراچی میں سول اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر کیے گئے تشدد کی قریب کھڑے دوسرے شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار ایک شہزور ٹرک کا چالان کر رہے تھے، اس دوران ایک اہلکار گاڑی کے اندر جا بیٹھتا ہے جبکہ دیگر باہر کھڑے رہے۔

شہزور کے ساتھ کھڑے نوجوان نے کچھ کہا تو اہلکار نے شہری کو تھپڑ دے مارا، دیگر اہلکار بھی نوجوان کو مل کر پیٹنے لگے۔