اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 673 پوائنٹ گرگیا

January 19, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کم ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی بندش پر 100 انڈیکس 44 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 842 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 44 ہزار 735 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 23 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 86 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے گھٹ کر 7 ہزار 703 ارب روپے ہے۔