آرٹسٹ اے ایس رنڈ کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح آج ہوگا

January 20, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف آرٹسٹ اے ایس رنڈ کے تخلیق کردہ فن پاروں کی نمائش کلفٹن آرٹ گیلری میں ہوگی،آفیئر ز آف ہارٹ کے عنوان سے منعقدہ اس نمائش کا افتتاح جمعرات 20 جنوری کی شام 6بجے ہوگا، اے ایس رند کراچی تعلق رکھنے والےایک نامورآرٹسٹ ہیں۔ ان کی تخلیق کردہ فن پاروں کی بیرون ملک کئی نمائش منعقد ہوچکی ہیں، فیض احمد فیض، غالب اور علامہ اقبال جیسے عظیم شعراء کی شاعری سے متاثراے ایس ۔ رنداپنے خیالات کو رنگین روایتی لباس اور زیورات اور کلاسک علامتوں میں خواتین کی نازک تصویر کشی کے ساتھ بیان کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں،انکی تخلیق کردہ فن پارےاکثر شاعروں کے متن کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان کا شمار ورسٹائل آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1988میں سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹ (سی آئی آر سی) سے گریجویشن کیا۔