کالج میں سینئرز کی طرف سے ملنے والے تمام چیلنجز کو پورا کیا تھا، عائزہ خان

January 20, 2022

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے کالج میں اپنے سینئرز کی طرف سے ملنے والے تمام چیلنجز کو پورا کیا تھا۔عائزہ خان نے اس تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اپنے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔انہوں نے بتایا کہانہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیشکش کیا کرتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت وہ سوچتی تھیں کہ انہیں کیوں اس طرح کی سرگرمیوں کی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ انہیں تو ابھی کچھ آتا ہی نہیں ہے، وہ تو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو سکیں گی۔عائزہ خان کا کہنا تھا کہ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو ان کے سینئرز نے ان کی ریگنگ کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے سینئرز نے انہیں کسی کو پرپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے چیلنجز پورے کرنے کو کہا تھا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوئیں لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ وہ اِن کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں نہیں اور انہوں نے سارے چیلنجز پور کیے اور ان کی اپنے تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی۔