کے پی کے کورونا فنڈز میں فراڈ ادائیگی کا انکشاف

January 20, 2022

خیبرپختونخوا میں گزشتہ مالی سال کے لیے محکمہ صحت کے کورونا فنڈز کے خصوصی آڈٹ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپے کی سنگین بے ضابطگیاں اور 29 کروڑ روپے کی فراڈ ادائیگیاں پائی گئیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ صحت کی غفلت، کمزوریوں، مالیاتی کنٹرول کی کمی اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں فراڈ ادائیگیوں، فنڈز کا غلط استعمال، بے ضابطگیوں، مشکوک ادائیگیوں اور بدانتظامی کو بھی بے نقاب کیا گیا۔

رپورٹ میں کم ترین نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے زیادہ قیمتوں پر مختلف اشیاء کی خریداری کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے۔