صحت کارڈ سے متعلق سندھ حکومت کی وفاق پر تنقید

January 20, 2022

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاق پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈز کے تحت انفیکشن، ڈیزیز اور حادثات کا علاج نہیں کیا جا رہا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے صحت کارڈز کا مقصد ان دوست یاروں کو نوازنا ہے جن کے اپنے اسپتال ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی، زراعت سمیت ہر شعبے میں حکومت نے عوام کا استحصال کیا ہے۔