ڈیوٹی کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے پر ٹریفک اہلکار معطل

January 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک نےڈیوٹی کے دوران شہری کو تھپر مارنے والے ٹریفک اہلکار کو معطل کردیا ، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 18جنوری کو ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی، ڈی آئی جی ٹریفک نے ڈی ایس پی ایڈمن انکوائری کرکے2یوم میں رپورٹ جمع کر انے کا حکم دیاہے ۔