شاہ فیصل کالونی، ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی

January 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن میں اسکول کے قریب واقع مکان میں 47 سالہ محمد زاہد کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی3 بچوں کا باپ تھا ، گھر والوں کے بیان کے مطابق کافی دنوں سےمعاشی طور پریشان تھا،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ خودکشی ہے۔