سعودیہ اور خلیجی ریاستیں یمن کو خلیجی نظام کے اندر رکھنا چاہتی ہیں، شہزادہ خالد بن سلمان

January 20, 2022

ریاض (شاہدنعیم) شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودیہ اور خلیجی ریاستیں یمن کو خلیجی نظام کے اندر رکھنا چاہتی ہیں،سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا یمنیوں کو ایک مہلک جنگ میں جھونکنے کے لیے دھوکہ دینے کے لیے بار بار جھوٹے وعدوں کو فروغ دے رہی ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر کہا کہ یمن کے عقلمند عوام کو حوثیوں کے جھوٹ کو خاطر میں نہیں لانا چاہیے۔