ناسا کے پاس مستقبل کے مشنز کیلئے خلا نوردوں کی مطلوبہ تعد اد دستیاب نہیں

January 20, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) ناسا نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل کے خلائی مشنز کیلئے اُس کے پاس خلا نوردوں کی مطلوبہ تعداد دستیاب نہیں ہے۔ ناسا کے آفس آف انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق، خلا نوردوں کی کور سے 2022ء اور 2023ء میں ریٹائر ہونے والے افسران کی تعداد زیادہ ہے، فی الوقت 44؍ خلا نورد ڈیوٹی پر موجود ہیں تاہم گزشتہ 20؍ سال کے دوران یہ ناسا کی سب سے چھوٹی کور سمجھی جا رہی ہے۔