”جیو ٹی وی“کے تاریخی سیریل ”جو بچھڑ گئے“ کے اہم کردار آج ”جیو پاکستان“ کے مہمان ہونگے

January 20, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہونے والے تاریخی پس منظر پر فلمائے گئے ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ کا جادُو اب ہر طرف سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ڈرامے کے مقبول کردار ”رومی، سونیا اور کیپٹن فرخ“ جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ کے مہمان ہوں گے۔اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔