تاجکستان اور ازبکستان میں موجود افغان طیارے واپس نہیں کرینگے، امریکا

January 20, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا پینٹاگون نے کہا کہ تاجکستان اور ازبکستان میں کھڑے افغان طیاروں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ طیارے افغانستان کو واپس نہیں کیے جائینگے۔

سابق حکومت کے خاتمے سے قبل افغانستان کے پاس 164 سے زائد فعال فوجی طیارے تھے اور اب ملک میں صرف 81 ہیں۔

باقی کو افغانستان سے نکال کر مختلف ممالک میں لایا گیا۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس بریفنگ میں طیارے کی قسمت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ "میرے پاس آپ کے لیے اس پر کوئی اپڈیٹ نہیں ہے۔