آئی ایم ایف کی شرائط پر ترقیاتی بجٹ میں کمی

January 20, 2022

اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کی شرائط پر ترقیاتی بجٹ میں کمی، حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ اب تک 260 ارب روپے استعمال کیے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر ترقیاتی بجٹ کو 900 ارب روپے سے کم کرکے 700 ارب روپے کرنے کے تناظر میں حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے اب تک 260 ارب روپے استعمال کیے ہیں۔ بجٹ خسارے اور بنیادی خسارے کو طے شدہ حدود میں رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت میں حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی مختص رقم میں 200 ارب روپے کی کمی کر دی اور اسے رواں مالی سال کے لیے 900 ارب روپے سے کم کر کے 700 ارب روپے کر دیا۔