ڈالر کی قیمت میں استحکام

January 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام، یورو کی قیمت میں کمی ،پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ، بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 176.20 روپے اور قیمت فروخت 176.30 روپے پر مستحکم رہی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 177.20 روپے اور قیمت فروخت 177.70روپے پر برقرار رہی ، یورو کی قیمت خرید 70پیسے کی کمی سے 199.00 روپے سے کم ہو کر 198.30 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 201.00 روپے سے کم ہو کر 200.80 روپے ہو گئی۔