جلال پور،میپکو ٹیم پر بجلی چور کا تشدد، مقدمہ درج

January 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چور کا تشدد، فائرنگ، باندھ کر مبحوس بنا لیا، مقدمہ درج، میپکو جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کی ٹیم نے رات کے اوقات میں چیکنگ کے دوران بستی ماتم گیدڑی جھیل موضع شجاعت پور میں ریاض احمد کو مین ایل ٹی لائن سے تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ تاریں اتارنے پر ملزم ریاض احمد نے محمد اکبر، محمد اصغر سمیت 10 سے 12 نامعلوم افراد کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی آتشی اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی اور میپکو ٹیم کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا، رسیوں سے باندھ کر حبس بے جا میں رکھا۔