برطانیہ: گھر سے کام کرنیوالے لاکھوں ملازمین کو دفاتر واپسی کیلئے گرین سگنل

January 21, 2022

ہیلی فیکس (زاہدانورمرزا) برطانوی حکومت کی جانب سے کورورنا وائرس کی پابندیاں ختم کرنے کے بعد برطانیہ کے بڑے بینکوں مالیاتی اداروں انشورنس کمپنیوں کے گھر سے کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو واپس کام پر آنے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے بڑے بینکوں لارڈز بینکنگ گروپ بینک آف اسکاٹ لینڈ ہیلی فیکس بینک اور انشورنس کمپنیوں کے گھروں سے کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو آئندہ جمعہ کو ای میل کے ذریعے انفارم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطاینہ کے بڑے بنک لارڑز بینکنگ گروپ کے 45 ہزار سے زائد ملازمین گزشتہ 18 ماہ سے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک خصوصی اجلاس ہیلی فیکس ایڈ آفس میں ہوا ہے جس میں برطانوی حکومت کی جانب سے کرونا پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کی کچھ ڈیپارٹمنٹ ایسی تھیں جن میں ملازمین کے گھروں سے کام کرنے سے شدید دشواری پیش آ رہی تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے برطانوی معیشت کے لیے خوش آئند فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔