لائبیریا کے چرچ میں ڈکیتوں کا حملہ، بھگدڑ سے 29 افراد ہلاک

January 21, 2022

پیرس (اے ایف پی /جنگ نیوز )مغربی افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کی دعائیہ تقریب کے دوران ڈکیتوں کے حملے میں بھگدڑ مچنے سے بچوں اور خواتین سمیت 29افراد ہلاک ہوگئے ۔’اے ایف پی‘ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ واقعہ بدھ اور جمعرات کے درمیان رات کو پیش آیا۔مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔