شہری کے اغواء کا بھارتی الزام مضحکہ خیز ہے، چینی وزارت خارجہ

January 21, 2022

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت نے الزام لگایا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نےبھارتی علاقے میں گھس کر ایک بھارتی شہری کو اغوا کرلیا ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ نے بھارتی الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی اپنی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے ۔ کسی بھی صورت میں بھارتی دراندازی برداشت نہیں کرسکتی بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے ممبر پارلیمنٹ تاپرگاؤ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کے ضلع اپر سیانگ کے علاقہ لونگتا جور میں ایک بھارتی شہری 17؍ سالہ میرام تارون دریائے سانگپو کے کنارے پر شکار تلاش کر رہا تھا کہ اچانک چینی فوج کے چند سپاہی وہاں آئے اور دونوں دوستوں کو پکڑلیا۔