بیٹے نے پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کر دیں، برطانوی دہشتگرد کے والد کی گفتگو

January 21, 2022

ٹیکساس(خبرایجنسی)ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے برطانوی دہشت گرد ملک فیصل اکرم کے والد ملک اکرم نے بیٹے کے اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیٹے نے پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں،ہم سب حیرت اور صدمے سے دوچار تھے کہ بیٹا اچانک امریکا اور یہودی عبادت گاہ کیسے پہنچ گیا؟ برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک اکرم نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے کارروائی کے دوران کئی بار اپنے گھر فون کیا، فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں، وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے بیٹے نے یہ اقدام کیوں کیا؟ وہ حیرت اور صدمے سے دوچار تھے کہ بیٹا اچانک امریکا اور یہودی عبادت گاہ کیسے پہنچ گیا؟ ملک اکرم نے کہا کہ ایف بی آئی کو یقین ہے کہ ملک فیصل نے امریکا ہی میں بندوق خریدی تھی۔