فرانس میں برڈ فلو، 10 لاکھ مرغیوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ

January 21, 2022

پیرس (اے ایف پی ) فرانس میں برڈ فلوکو دیکھتے ہوئے10لاکھ مرغیوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں پولٹری فارمز میں پھیلی ہوئی ایون فلو کی وبا سے نمٹنے کے لیے دس لاکھ سے زائد پرندوں کو تلف کرے گی۔اے ایف پی کے مطابق جنوب مغربی فرانس کی 226 میونسپلٹیوں میں تمام بطخوں، مرغیوں اور ٹرکیوں کو تلف کیا جائے گا جن کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔جمعرات کو فرانسیسی وزارت زراعت کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پورا علاقہ صاف کرنے میں تین ہفتے کا وقت لگے گا۔حکام کو امید ہے کہ وائرس والے علاقوں سے پرندوں کو تلف کرنے کے بعد وہ وبا کا زور کم کرنے اور اسے دوسرے پولٹری والے خطوں میں پہنچنے سے روک پائیں گے۔