خیبر پختون خوا بار کی کال پر پورے صوبےمیں عدالتوںکی کا رروائی کا بائیکاٹ

January 21, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر) درگئی بار کے سینئر قانون دان ضمیر گل ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف گزشتہ روز خیبر پختون خوا بار کونسل کی کال پر پورے صوبےمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا وکلا کے ہڑتال کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہوئے اور کیسوں کی پیشی کےلئے انے والے سائیلین کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا اس موقع پر وکلا نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر قانون دان طارق آفریدی اسحاق علی قاضی،یاسر خٹک ایڈوکیٹ، بابر خان امجد حسن تنولی خیبر پختون خوا بار کونسل کے ممبران سید مبشر شاہ، نعمان کاکا خیل، امین الرحمان دانیا ل چمکنی، پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر بہول خٹک، جنرل سیکرٹری قیصرزمان، ڈسٹرکٹ بار کے صدر امجد علی مروت، جنرل سیکرٹری میاں حکمت اللہ جان اور دیگر وکلا نے کہا کہ وکلا کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم گزشتہ کئی ماہ سے اس مسلئے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی اور بہت سے وکلا کو قتل کیا گیا ہے جس کے ابھی تک خاطر خاہ نتیجہ سامنے نہیں ایا انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت غیریقینی صورت حال ہے اور وکلا کو اپنی ڈیوٹی کے دوران قتل کیا جا رہا ہے حکومت کو بار بار اس حوالے سے ضروری کاروائی کی درخواست کی گئی مگر کوئی ٹھس سے مس نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر وکلا کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو صوبہ گیر احتجاج شروع کردینگے جمعرات کے روز وکلا کے ہڑتال کی وجہ سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے عدالتی امور پری طرح متاثر ہوئے اور دوردراز علاقوں سے کیسوں کی پیشی کےلئے انے والے سائلین کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔