پاکستان کو عالمی امریکی عطیات کا 12 فیصد حصہ دیا، اینجلا ایگلر

January 21, 2022

پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے کہا ہے کہ امریکا نے دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کی 4 کروڑ سے زائد خوراکیں تقسیم کیں۔

اینجلا ایگلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس کی صلاحیت اور استعداد کی وجہ سے عالمی امریکی عطیات کا 12 فیصد حصہ دیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان امریکا کا بہترین شراکت دار رہا ہے۔