کورونا شرح 13 فیصد کے قریب، مزید 23 اموات

January 21, 2022


پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 678 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 814 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 65 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی شرح بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 935 زیرِ علاج مریضوں میں سے 961 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 66 ہزار 479 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 716 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار 27 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 16 ہزار 874 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 727 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 879 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 96 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 403 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 968 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 15 ہزار 47 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 971 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 997 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 812 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔