عروہ حسین نے کیٹی پیری کو مات دیدی

January 21, 2022

عروہ حسین نے کیٹی پیری کو مات دیدی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا اسٹائل کاپی کرکے اُنہی کو مات دے دی۔

سوشل میڈیا پرعروہ حسین اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس تصویر میں عروہ حسین نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے اسٹائل کو کاپی کیا ہوا ہے۔

اس تصویر میں عروہ حسین اور کیٹی پیری دونوں ایک جیسا سنہری رنگ کا لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں۔

مداحوں کو اداکارہ کا کیٹی پیری کے اسٹائل کو کاپی کرنابہت پسند آیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا عروہ حسین کے اس اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہکیٹی پیری سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔