بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جائے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے، عابدہ پروین

January 22, 2022

کراچی (این این آئی)صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین نے مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ خدا تو ان کو بھی کھلا نا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔ ایک انٹرویو میں عابدہ پروین نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام ʼتو جھومʼ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہʼزلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے، زلفی نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہےʼ۔اْنہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہʼاْن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھاکیونکہ نصیبو لال بھی اْن کی طرح پرانی ہے اور بہت اچھا گاتی ہیںʼ۔اْنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہʼسب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کرسکتاʼ۔اْنہوں نےکہا کہ ʼ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے، یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہےʼ۔اْنہوں نے کہا کہʼ بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہےʼ۔انہوں نے کہاکہ ʼاللہ ہر دل میں موجود ہے، ہم اس سے بات کرنے کے لیے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہےʼ۔اْنہوں نے کہا کہʼوہ پیسے کے لیے گائیکی نہیں کرتی، اْن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہےʼ۔ اْنہوں نے کہا کہ ʼایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہےʼ۔ انہوں نے کہا کہ ʼہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے۔ جنس پر جھگڑا کیوں؟ʼ۔اْنہوں نے کہا کہ ʼیہ بھی خدا کا طریقہ ہے وہ ان لوگوں کو بھی کھانا کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہےʼ۔