چوہدری مدثر نے پی ٹی آئی ناروے کشمیر ونگ کی بنیاد رکھ دی

January 22, 2022

ااوسلو(نمائندہ جنگ) مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے تحریک انصاف ناروے کشمیر ونگ کی بنیاد رکھ دی، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مدثر علی نے کہاکہ تحریک انصاف ناروے کشمیر ونگ کے صدر دانش خان ہیں اور ان کا تعلق جموں کشمیر کے آبائی گاؤں پونڈی سے ہے،انہوں نے کہا کہ اس ونگ کو بنانے کا مقصد مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور کشمیریوں کی آواز کو بہتر طریقے سے پوری دنیامیں اجاگر کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔ چوہدری مدثر علی نے کہا کہ 5 فروری کے حوالے سے ہم نے تحریک انصاف ناروے کشمیر ونگ کے عہدیداروں اور رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی جس میں کشمیر ونگ کے صدر دانش خان ،مقبول خان ،شبیر خان، محمد سلیم، فرامدرامن ملک، حمزہ سلطان ،محمد طارق، کوآرڈینیٹر تحریک انصاف ویمن صاعقہ تبسم، ویمن ونگ کی سیکرٹری رضیہ چوہدری ،زاہد اسلم ،پی ٹی آئی ناروے کے سینئر عہدیدارعمران بشیر، رضا انور ،وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی اور دیگر شریک تھے۔ تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کومظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم سے روکے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ،5 فروری کےحوالے سے چوہدری مدثر علی نے کہا اس دن تحریک انصاف ناروے اور تحریک انصاف ناروے کشمیر ونگ کے تمام عہدے داران وکارکنان مشعل بردار ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔