پولینڈ : اومی کرون میں اضافہ، ایک دن میں248افراد ہلاک

January 22, 2022

راچڈیل(نمائندہ جنگ)برطانیہ میں جہاں کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے مثبت اشارے موصول ہو رہے ہیں وہیں پولینڈمیں شرح میں تیزی سے اضافے کی تصدیق کر دی گئی ہے، وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پولینڈ نے گزشتہ روز اپنے سب سے زیادہ روزانہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی اطلاع دی ہے ، جہاں کورونا کے 33ہزار665نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں 128فیصد زیادہ ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 248افراد کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، نائب وزیر صحت والڈیمار کراسکا نے کہا کہ فی الحال ملک میں اومی کرون مختلف قسم کے تمام انفیکشنز کا تقریباً 30 فیصد ہے مگر تیزی سے بڑھتی ہوئی کورونا انفیکشن کی تعداد صحت کی خدمات پر اضافی دباؤ ڈال سکتی ہے۔ والڈیمار کراسکا کے مطابق ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں انفیکشن کے حالیہ اضافے کور جسٹرڈ کرنے کا عمل جاری ہے تاہم تین یوں کے دوران پولینڈ میں انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر صحت ایڈم نیڈزیلسکی نے خبردار کیا کہ اگلے ہفتے روزانہ کی بنیادی کیسز 50 ہزار سے تجاوز کرسکتے ہیں،گزشتہ سات دنوں میں پولینڈ نے دنیا میں 16ویں سب سے زیادہ کوویڈ 19 کی شرح اموات کی اطلاع دی ہے جبکہ یورپی یونین میں یہ چھٹے نمبر پر ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق یہ فی دس لاکھ باشندوں میں 52 اموات کے ساتھ شرح ریکارڈ کی گئی ہے ۔حکومت نے کہا ہے کہ وبائی مرض کے دوران زیادہ فراخدلی جی سی ایس ای اور اے لیول گریڈز نے شمالی آئرلینڈ کے مزید تعلیمی کالجوں میں طلباء کی تعداد میں کمی کا باعث بنا ہے، محکمہ برائے اقتصادیات نے کہا کہ بہتر درجات کا مطلب یہ ہے کہ طالب علموں کا مزید تعلیم کے مقابلے چھٹی فارم یا یونیورسٹی میں جانے کا امکان زیادہ ہے۔