عبدالرزاق ساجد کی علامہ فیض احمد قادری سےتعزیت

January 22, 2022

لندن (راجہ فیض سلطان) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے ممتاز عالم دین اور جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ فیض احمد قادری سے ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد معاذ جن کا حال ہی میں پاکستان میں انتقال ہوا تھا، ملاقات تعزیت کی۔ عبدالرزاق ساجد دیگر کے ہمراہ فیض قادری کی ڈربی میں رہائش پر پہنچے اور فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ودرجات کی بلندی کے لیے دعا اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔